6 جولائی، 2026، 10:09 AM

شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع جنازہ، عالمی میڈیا کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع جنازہ، عالمی میڈیا کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

تہران میں شہید امت امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع جنازہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر کے خبر رساں ادارے تشییع کے مناظر کو لمحہ بہ لمحہ نشر کر رہے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع جنازہ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں ایران اور بیرون ممالک سے کئی ملین لوگ شرکت کررہے ہیں۔

دنیا کے مختلف خبر رساں ادارے مسلسل کئی روز سے ایران کے شہید رہبر کے جسد مطہر سے الوداع اور تہران میں ان کی تشییع کے مناظر کی براہ راست اور لمحہ بہ لمحہ کوریج کر رہے ہیں۔ آج بھی میدان امام حسین سے میدان آزادی تک عزاداروں کی وسیع شرکت نے عالمی ذرائع ابلاغ کی خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔

عالمی میڈیا کی جانب سے شہید رہبر ایران کی تشییع کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع جنازہ، عالمی میڈیا کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

لبنان کے المنار ٹی وی نے تہران کے میدان انقلاب سے شہید رہبر کی تشییع کے آغاز کے ساتھ ہی اس تقریب کی براہ راست کوریج شروع کی ہے۔

الشرق نے بھی تہران میں تشییع کے آغاز کی خبر دی

الشرق نے بھی تہران میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع کے آغاز کی خبر نشر کی۔

الشرق الاوسط نے سوگوار ایرانی عوام کی تصاویر شائع کیں

مشرقی وسطی کے اخبار الشرق الاوسط نے ایرانی سوگوار عوام کی تصاویر شائع کرتے ہوئے تہران میں شہید رہبر کی تاریخی تشییع جنازہ کے آغاز کی خبر شائع کی۔

الجزیرہ کی مسلسل اور لمحہ بہ لمحہ کوریج

قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے، جو گزشتہ جمعہ سے شہید رہبر انقلاب کے الوداعی مراسم کی روزانہ لمحہ بہ لمحہ کوریج کر رہا ہے، آج بھی تقریب کے ابتدائی لمحات سے تشییع جنازہ کے مناظر کی براہ راست کوریج شروع کر دی۔

چینل نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عوام شہید رہبر کی تاریخی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے تہران میں جمع ہوئے ہیں، جبکہ حکام کا اندازہ ہے کہ آج کی تقریب 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہے گی۔

العہد کی براہ راست کوریج

العہد نیوز ویب سائٹ بھی تہران میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی براہ راست اور لمحہ بہ لمحہ کوریج کررہی ہے۔

المیادین کی براہ راست نشریات

المیادین ٹی وی بھی تشییع کی تقریب کو براہ راست نشر کرتے ہوئے تہران میں ہونے والے مراسم کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کررہا ہے۔

المسیرہ کی خصوصی کوریج

یمن کے المسیرہ ٹی وی نے میدان امام حسین سے میدان آزادی تک شہید رہبر ایران کی تشییع کے آغاز کی خبر دی اور اس عظیم الشان مراسم میں عزادار عوام کی میلیونی شرکت کی طرف اشارہ کیا۔ تشییع جنازہ کے مناظر کی براہ راست کوریج جاری ہے۔

News ID 1940160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha